• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کورونا وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا، مشیر کورونا وائٹ ہاؤس



مشیر کورونا وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

مشیر کورونا وائٹ ہاؤس ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی میں تخفیف ہوئی ہے، دیہی علاقے والوں کو کورونا کا شہر والوں جتنا ہی خطرہ ہے۔

ڈیبورا برکس نے مزید کہا کہ ماسک پہننے، صفائی اور سماجی فاصلوں پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔ 

تازہ ترین