گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پولیس نے اراضی کا قبضہ دلوانے کی آڑ میں چالیس لاکھ روپے بھتہ لینے کے الزام میں یونین کونسل جھنگی کے چیئرمین علی شان دریائی اور2ساتھیوں حافظ عثمان اور عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، دوملزمان عثمان اور عرفان کو حراست میں لے لیا گیا ۔