• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ایکسپریس مٹیاری کے پالی جانی اسٹیشن کے قریب بڑے حادثہ سے بچ گئی، ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو ئیں۔

کراچی سے سکھر جانیوالی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی کے پہیے پالی جانی اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئے، جس کے بعد ٹرین 7 گھنٹے سے زائد وقت تک پالی جانی اسٹیشن کے قریب کھڑی رہی جس سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔

ریلوے کے عملہ نے رات 3 بجے متاثر ہونے والی ٹرین کو واپس بحال کرنے کا کام صبح شروع کیا اور کرین کی مدد سے بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔

اس دوران اپ اور ڈاؤن ٹریک بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے قراقرم، خیبر میل سمیت دیگر ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کئی کئی گھنٹے کھڑی رہیں۔

تازہ ترین