رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے 5 اگست کو کراچی سے سکھر تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر میں بھارتی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، اس سلسلے میں کراچی تا سکھر ٹرین مارچ کریں گے۔
حلیم عادل شیخ نے تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کاز کے لیے اس لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ کشمیر میں گجرات کا قصائی کیا کررہا ہے، 5 اگست کو پوری دنیا کے مسلمان یوم استحصال منارہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس روز بائیس کروڑ پاکستانی یہ ثابت کریں گے کہ کشمیر ہمارا ہے، سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ 5 اگست کو کشمیر کو قومی مسئلہ سمجھیں چاہے اپنے طور پر ہی نکلیں۔