• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا کے مزید 1258 مریضوں کی تصدیق، وزارت صحت

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1258 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں  24  گھنٹے کے دوران کورونا سے 32 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد مملکت میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 2949 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 42  ہزار 53 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ سے اوپر چلی گئی جبکہ 6 لاکھ 92 ہزار 794 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

بھارت میں مزید 52 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے جبکہ مزید 758 مریض جان سے گئے، بھارت میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بعد گورنر تامل ناڈو بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

ادھر امریکا میں مزید 49 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

میکسیکو میں کورونا ٹیسٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوگئی اور صرف 10لاکھ ٹیسٹ کیے جا سکے، میکسیکو اب تک 4 لاکھ 34 ہزار مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 17ہزار مریضوں کے ساتھ کولمبیا دسویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تازہ ترین