• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی بڑھانے پر محبوبہ مفتی کی بھارت پر تنقید


مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کورونا کے نام پر وادی کی سیکیورٹی مزید بڑھانے پر نئی دہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ 5 اگست پر کورونا زیادہ فعال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لاک ڈاؤن کے نام پر سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

اس حوالے سے کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے اس قدم کو افسوس ناک قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پانچ اگست پر کورونا وائرس زیادہ ایکٹو ہوجائے گا۔ صاف طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ سیکورٹی بڑھا کر یقینی بنانا چاہتی ہے کہ پانچ اگست پر کشمیریوں کے غم و غصے کو دنیا سے چھپا کر رکھا جاسکے۔

تازہ ترین