• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈیانا کی بہو اورشہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن39 برس کی ہوگئیں

آنجہانی لیڈی ڈیانا کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

4 اگست 1981 کو لاس اینجلس میں پیدا ہونے والی میگھن مارکل اداکاری، خواتین کے حقوق کے علاوہ لائف اسٹائل اور فیشن کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔

19مئی 2018 کو ایک انتہائی شاندار تقریب میں میگھن مارکل لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیری کے ساتھ شادی کے بعد شاہی خاندان کا حصہ بنیں اور گزشتہ سال 6 مئی کو بیٹے کی ماں بن گئیں جس کا نام 'ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر' رکھا گیا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی شاہی حیثیت سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین