• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ اضلاع میں آلائشیں ٹھکانے لگانے سے متعلق شکایات ملی ہیں، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں عید قربان کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کچھ اضلاع میں شکایات ملی ہیں اور اس کی وجہ ان علاقوں میں مطلوبہ مقدار میں کنٹریکٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی عدم فراہمی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی، ایسٹ، ویسٹ اور سنیٹرل کے دورے کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، قبل ازیں مختلف اضلاع کے دورے میں ڈسٹرکٹ کے چیئرمین، میونسپل کمشنرز، سیکرٹری بلدیات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر مجھ سمیت کابینہ کے وزراء صوبے کے مختلف اضلاع میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زیادہ تر وہاں مشینری کی کمی کی شکایات انہیں ملی ہیں،کچھ مقامات پر سندھ سولڈ ویسٹ کی جانب سے صفائی کے حوالے سے عید سے قبل مکمل اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث عید کے دوران مشکلات درپیش آئیں اور خصوصاً ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل میں اس حوالے سے شکایات زیادہ ملی ہیں۔

تازہ ترین