کراچی (جنگ نیوز) ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نیب ٹیم ویڈیو لنک انتظامات کرنے آصف زرداری کے کراچی گھر پہنچ گئی۔سابق صدر آصف زرداری نے فردجرم موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں پھر درخواست دیدی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے، ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فردجرم موخر کردیں۔