کراچی (نیوز ڈیسک) جنوب مشرقی سرحدی علاقے سے ایران کی پاکستان کو ہونے والی برآمدات میں سال کے ابتدائی تین ماہ (ایرانی کیلنڈر کے مطابق) کے دوران 26؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 20؍ مارچ سے 20؍ جون تک ایرانی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26؍ فیصد زیادہ رہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں انڈسٹری، مائننگ اور تجارت شعبے کے سربراہ دائود شاہراکی کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے دوران تجارت کا حجم 131.457؍ ملین ڈالرز رہا۔