• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام محبت اور بین المذاہب احترام کا درس دیتا ہے‘ سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ اسلام محبت‘ رواداری اور بین المذاہب احترام کا درس دیتا ہے۔ ہمیں مذہبی رواداری یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے مذہبی منافرت کو ناکام بنانا ہے۔ محرم کے دوران کسی بھی فورم بالخصوص سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے پرچار کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام‘ ضلعی امن کمیٹی‘ مذہبی شخصیات اور انجمن تاجران نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر اور ایس پی پوٹھوہار سمیت دیگر پولیس افسران اور علامہ محمد حنیف قریشی، علامہ زاہد عباس کاظمی، حافظ محمد اقبال، عبدالغفار توحیدی، قاری سیف اللہ سیفی، پیر سعید نقشبندی، سید سجاد حسین نقوی، عبدالمجید ہزاروی، شیخ صدیق اور ڈاکٹر عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین