• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس دہندگان کی سہولت و رہنمائی کیلئے ٹیلی فونک کچہری کے انعقاد کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خزانہ کی خصوصی ہدایت پرٹیکس دہندگان کی سہولت رہنمائی و شکایات کے ازالے کے لئے ٹیلی فونک کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں ریجنل ٹیکس آفس کو ئٹہ اور حب زون ون اور ٹو میں چیف کمشنر و کمشنر انلینڈ ریونیو ٹیکس پیئرز کے مسائل ٹیلی فون کالز پر سنیں گے اور حل طلب مسائل کو فوری نمٹانے کے لئےاحکامات دیں گےاور ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کریں گے اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق ٹیلی فونک کچہری کا انعقاد بدھ کے روز کیا جائے گا حب میں چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان 3364044,085 3363436085اس نمبر پر اور کوئٹہ میں کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان 081- 9213128 اس نمبر پر صبح دس بجے سے 12 بجے تک کالز لیں گے اور ٹیکس دہندگان کے مسائل سنیں گے۔
تازہ ترین