• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ سابق مینیجر کی خودکشی کیس میں اپنا نام آنے پر دباؤ کا شکار تھے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور پولیس نے اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور اُن کے موبائل فون کی سرچ ہسٹری حاصل کرنے کے بعد نئے انکشافات کیے ہیں۔ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سشانت اپنی سابق مینیجر دیشا سالیان کی اچانک خود کشی اور اس خود کشی کے معاملے میں اپنا نام آنے کے باعث شدید تناؤ کا شکار تھے۔سشانت نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔سشانت کی موت سے محض پانچ روز قبل ہی اُن کی سابق مینیجر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ممبئی پولیس کمشنر نے بتایا کہ سشانت دیشا سالین کی خودکشی کے بعد گوگل پر صرف یہی سرچ کرتے رہے تھے کہ دیشا سے متعلق لکھے جانے والے آرٹیکلز میں کہیں اُن کا نام تو نہیں۔اُن کے بقول سشانت کی سرچ ہسٹری سے معلوم ہوا ہے کہ وہ دیشا کی موت کے بعد نفسیاتی بیماریوں اور غیر تکلیف دہ موت کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔ممبئی پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ اپنی موت سے قبل سشانت دو گھنٹے تک گوگل پر اپنا نام تلاش کرتے رہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پریس کانفرنس کے دوران ممبئی پولیس کمشنر نے کہا کہ سشانت نے اپنے وکیل کو ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس میں انہوں نے وکیل سے دریافت کیا تھا کہ دیشا کی خودکشی کے کیس میں اُن کا نام کیوں لیا جا رہا ہے؟سشانت کی موت کے سلسلے میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کا نام بھی آتا رہا ہے جب کہ اداکار کے والد نے بھی پولیس کو ریا کو شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دی ہے۔ریا چکروتی ممبئی کے فلیٹ میں سشانت کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھیں۔ ممبئی پولیس کمشنر نے ریا چکروتی سے متعلق بتایا کہ ریا نے سشانت کی موت سے چھ روز قبل اُنہیں چھوڑ دیا تھا کیوں کہ وہ خود بھی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار تھیں۔

تازہ ترین