وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بتدریج کورونا کیس کم ہو رہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ایس او پیز پر عمل کیاجا رہا ہے۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت حکومت پنجاب کے اقدامات موثرثابت ہوئے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، لاک ڈاون ختم ہونےکا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہوگیا۔
ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں بتدریج کورونا کیس کم ہو رہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ایس او پیز پرعمل کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو جاری رکھاجائے گا۔