آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نالوں کی صفائی کے پیسے دبئی، امریکا اور لندن جاتے ہیں: خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ نالوں کی صفائی کے پیسے دبئی، امریکا اور لندن جاتے ہیں، بارش ان کی وجہ سے زحمت بن جاتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجبور ہو کر این ڈی ایم اے کو ٹاسک دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 12 سال سے تماشہ ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی ناکامی اور نالائقی سامنے آ گئی ہے، ٹیکس پیئر کا پیسہ کہاں لگ رہا ہے کچھ معلوم نہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ این ایف سی سے ملنے والا پیسہ کہاں گیا؟ بلاول جواب دیں، ڈی ایم سیز کو دیئے گئے پیسوں کا آڈٹ کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پاکستان تحریکِ انصاف اقتدار میں انصاف کے لیے آئی ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے کس منہ سے عوام کے سامنے آ رہے ہیں؟ یہ لوگ حقِ حکمرانی کھو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور کی گلیوں میں عرقِ گلاب کا اسپرے کیا جا رہا ہے، جبکہ کراچی میں آلائیشوں کو وقت پر نہیں اٹھایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید