• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر نے اہلیہ کے ہنسنے کو حسن ظہیر راجا کی غزل کے شعر سے جوڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقراء کے ساتھ لی گئی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن ظہیر راجا کی غزل سے ماخوذ ایک شعر بھی اقراء کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا۔


یاسر نے اپنی تصویر کے کیپشن میں یہ شعر لکھا۔

تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے

میں کوئی بات کرنے آیا تھا

یاسر نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’عید‘ کا بھی استعمال  کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی پہچانی جوڑی یاسر اور اقراء آئے روز اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کو ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مداح بھی اپنی فیورٹ جوڑی کی تصویروں کو پسند کرتے ہوئے تبصرے کرتے ہیں جن پر اکثر و بیشتر اقراء اور یاسر کی جانب سے جوابی کمنٹ بھی مل جاتا ہے۔


دوسری جانب اقراء نے بھی اپنے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یاسر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہم سے محبت کرتی ہوں۔‘

تازہ ترین