• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان


پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

 یہ اعلان پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکول کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کر دی ہیں۔

پرویز ہارون نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وبا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے اداروں کی خبر گیری تک نہیں کی۔

رہنما پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ معاشی حالات خراب ہونے کے باعث کئی اسکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے۔

پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی کچھ یوسیز میں صورتحال بہتر نہیں ہے، وہاں اسکولز نہیں کھلیں گے۔

پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز میں بچوں کے لیے پروموشن سرٹیفکیٹ جلد فراہم کیے جائیں۔

تازہ ترین