• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

انگلش کپتان جو روٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی ٹیلنٹیڈ فاسٹ بولرز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں، محمد عباس بھی مانچسٹر کی کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں پاکستان زیادہ چیلنجنگ ٹیم ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ دیکھی ہے، وہ کافی اچھا بولر ہے۔

تاہم انھوں نے ہوم کنڈیشنز کو اپنے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں ہمارا ریکارڈ بھی اچھا ہے، جس سے اعتماد ملتا ہے۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ اچھے ریکارڈ کے باوجود بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

اس میچ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین