• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی فورسز نے ایک سال کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم سی ) کے مطابق 5 اگست 2019ء کو لگائے گئے غیر قانونی محاصرے کے دوران بھارتی جبر و ستم میں اضافہ ہوا۔

کے ایم سی کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک سال کے محاصرے کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا، 1390 زخمی ہوئے جبکہ حریت اور سیاسی قیادت سمیت 13ہزار 680 کو حراست میں لیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز نے اس دوران ظلم کی نئی تاریخ رقم کی اور پیلٹ گنوں سے 10ہزار 240 کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت لاک ڈاؤن کے ایک سال بعد بھی خوفزدہ ہے جس نے ڈر کے باعث کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے سری نگر میں کرفیو لگادیا اور وادی میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھادی۔

دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کا اعادہ کیا اور کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔

پانچ اگست 2019 کو ہندو بالادستی کے نظریے پر عمل پیرا مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت یک طرفہ طور پر بدلی۔

کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کے عزائم کی تکمیل کے لیے وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا گیا۔

لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی اور دیگر جابرانہ اقدامات کشمیریوں کے حوصلے نہ توڑ سکے۔

تازہ ترین