• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: بیروت میں دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا، 27 افراد ہلاک


لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں کے بعد ہر طرف سیاہ دھواں پھیل گیا، نزدیکی شاہراہ سے گزرتی گاڑیاں الٹ گئیں، جس سے کم از کم ستائیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی سیکیورٹی چیف کے مطابق دھماکے اسلحے کے گودام میں ہوئے، جہاں کئی سال سے اسلحہ اور بارود رکھا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس دھماکے سے عمارتوں کی کھڑکیوں، بالکنیوں اور اندر موجود فرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ قریبی شاہراہ پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں، متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے۔

ان دھماکوں کے بعد سیاہ دھویں نے بندرگاہ کے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دھماکوں کی آواز پورے بیروت شہر میں دور دور تک سنی گئی اور شہر کے بعض اضلاع کی بجلی منقطع ہوگئی۔

فوری طور پر ان دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین