• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اورنج لائن ٹرین 25 اکتوبر سے باقاعدہ چلے گی

لاہور میں اورنج لائن ٹرین 25اکتوبر سے باقاعدہ چلنے لگے گی۔ ٹرین انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کردیا۔ ٹرین کے کرایوں کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا تاہم اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کےانچارج عزیر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ 25 اکتوبر سے ٹرین باقاعدہ اپنے روٹ پر فراٹے بھرے گی، ٹرین چلانے کیلئے 100چینی ڈرائیور تربیت حاصل کررہے ہیں۔ چینی ڈرائیور بعد میں پاکستانی ڈرائیوروں کو تربیت دیں گے۔

عزیر شاہ نے بتایا کہ چینی ڈرائیور 22 ٹرینیں چلائیں گے۔ اورنج ٹرین بجلی پر چلے گی، لاگت میں کمی کے لیے لیسکو سے بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کا کرایہ کتنا ہو گا، یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین