• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر، پرجوش پاکستان انگلینڈ پر دھاک بٹھانے کیلئے پرعزم، پہلے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

مانچسٹر، پرجوش پاکستان انگلینڈ پر دھاک بٹھانے کیلئے پرعزم، پہلے ٹیسٹ کا آج سے آغاز


اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ میں شاندار ٹیسٹ ریکارڈ کے باوجود میزبان ٹیم بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں فیورٹ کی حیثیت سے سیریز کا آغاز کر رہی ہے۔ پرجوش پاکستان ٹیم میزبان سائیڈ انگلینڈ پر دھاک بٹھانے کیلئےپرعزم ہے۔ گرم موسم اور ڈرائی کنڈیشن میں پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پاکستان نے سولہ رکنی ٹیم میں تین اسپنرز یاسر شاہ،شاداب خان اور کاشف بھٹی کو شامل کیا ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان تین فاسٹ بولروں محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ،دو اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ یاسر شاہ پاکستان کے سب سے تجربہ کار اسپنر ہیں پاکستان کی جیت میں ان کا کردار اہم ہوگا۔پاکستان کی جانب سے گذشتہ 18ٹیسٹ میں دو دو سنچریاں بنانے والے اسد شفیق اور اظہر علی کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد شاداب خان، شاہین شاہ، شان مسعود ،سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

تازہ ترین