• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کی جائے، میئر کراچی

یہ بھی دیکھیے:  دوسرے دن بھی برساتی نالوں کی صفائی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری کو پورا کرے پہلے سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث کراچی کی بستیوں کو اربن فلڈنگ کے خطرے کا سامنا ہے لہٰذا برساتی نالوں کو جو نکاسی آب کا قدرتی ذریعہ ہیں، صفائی کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے،منگل کو شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں جمعرات تا ہفتہ تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ محکموں اور ضلعی میونسپل انتظامیہ کو عملے اور مشینری کو تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کے اسپتالوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ، ریسکیو، پارکس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ انجینئرنگ سمیت تمام متعلقہ محکموں میں افسران اور دیگر متعلقہ عملے کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کا عمل فوری شروع کیا جائے، انڈرپاسز اور چوکنگ پوائنٹس پر مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس قبل از وقت پہنچا دیئے جائیں، رین ایمرجنسی سینٹر 24گھنٹے فعال رکھے جائیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال اپنی شکایات ضلعی سطح پر قائم کئے گئے ایمرجنسی سینٹر یا سٹیزن کمپلین انفارمیشن سینٹر 1339 پر درج کراسکتے ہیں۔

تازہ ترین