• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کمشنر کراچی ڈویژن افتخار علی شالوانی کو ایک خط لکھا ہے جس میں سیلابی پانی اور گرے ہوئے درختوں سمیت مون سون کی بارشوں کے باعث پیش آنے والے چیلنجز کو اْجاگر کیا گیا ہے جو یوٹیلیٹی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

پاور یوٹیلیٹی نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اِن مسائل کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کے تعطل میں اضافہ ہورہا ہے کیوں کہ بارشوں کے بعد بجلی کے انفرااسٹرکچرکو نقصان پہنچتا ہے اور بعض علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔

خط میں کمشنر کراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شہر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 6 اگست سے شروع ہونے والی متوقع بارش سے پہلے ہی انتظامی مدد فراہم کریں،کےالیکٹرک نے کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خطرات کا باعث بننے والے تجاوزات کو ہٹانے کے لئےپرعزم ہے۔

تازہ ترین