• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکا بن کر لڑکی سے شادی، آکاش کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے والے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے جنس تبدیلی اور شادی کے معاملے پر دائر پٹیشن کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لڑکا بن کر لڑکی سے شادی، میڈیکل ٹیسٹ کاحکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ایس ایچ او ٹیکسلا، ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو علی آکاش کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے سی سی پی او لاہور کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین