• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے والے آکاش کے وارنٹ جاری

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کے کیس کی سماعت کے دوران علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کرتے ہوئے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

لڑکی نیہا علی کے والد کی جانب سے ان کے وکیل راجہ امجد جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی آکاش کی جانب سے ان کے وکیل ندیم انتھونی پیش ہوئے۔

راجہ امجد جنجوعہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

عدالتِ عالیہ نے لاہور پولیس کو علی آکاش کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

راولپنڈی پولیس نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 3 بار علی آکاش کے دیئے گئے پتے پر گئے مگر وہ وہاں نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لڑکا بن کر لڑکی سے شادی0 کرنے والا آکاش عدالت میں پیش نہ ہوا

لڑکی نے لڑکا بن کر اپنی دوست سے شادی کرلی، عدالت نے طلب کرلیا

علی آکاش کے وکیل نے نیہا اور علی آکاش کا طلاق نامہ بھی عدالت میں پیش کیا۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ لڑکی سے لڑکا بننے کا معاملہ حل ہوا تو طلاق نامہ بھی دیکھ لیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین