• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی


ملک بھر میں شہر شہر، گلی گلی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، کئی مقامات پر سائرن بجائے گئے اور 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حیدرآباد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی گئی۔

سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، بدین، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شہریوں اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملتان اور فیصل آباد میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے جبکہ گوجرانوالا میں سائر بجتے ہی شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رک گیا۔

سیالکوٹ، جھنگ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، لیہ، گوجرہ، وہاڑی، لودھراں، نارووال، چکوال، خانیوال اور گجرات میں بھی کشمیریوں کے حق آزادی کےلیے ریلیاں نکالی گئیں۔

باب خیبر کو پاکستان اور کشمیر کے پرچموں سے سجادیا گیا جبکہ گلگت بلتستان، پارا چنار، شمالی وزیرستان میں نکالی گئی ریلیوں میں قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

تازہ ترین