• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سپورٹ کیلئے سپر فینز مہم شروع کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے لیے سپر فینز مہم کا آغاز کردیا۔

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کو ورک فرام ہوم پر مجبور کردیا ہے، وہیں کرکٹ فینز بھی اب گھر بیٹھے قومی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے گی۔

تاہم پاکستانی کرکٹ فینز نے اس بات کو یقینی بنالیا کہ کھلاڑی سپورٹ کی کمی محسوس نہ کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلش سرزمین پر ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی جسے ٹیم نے ہمیشہ انجوائے کیا۔

فینز مختلف انداز اپنا کر اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں اور کبھی فینز ڈبل ڈیکر بس میں شہر کا یوں چکر لگاتے کہ لندن کی سڑکیں لاہور کی گلیاں اور مانچسٹر کی سڑکیں کراچی کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں، تاہم اس بار ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

مگر پھر بھی پاکستانی فینز اپنی ٹیم کی سپورٹ سے پیچھے نہیں ہٹے اور مختلف وڈیوز بنا کر پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی کرکٹرز کی سپورٹ کے لیے سوشل میڈیا پر سوپر فین مہم شروع کرتے ہوئے سپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی وڈیوز بناکر کھلاڑیوں کو پیغامات بھیجیں۔

تازہ ترین