• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود کا انڈونیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپنے ہم منصب سے گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی کی کوشش کی گئی۔ یو این سیکورٹی کونسل کو اس معاملے کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعہ کے پر امن حل کیلئے سیکورٹی کونسل کو اپنی قراردادوں کی روشنی میں موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کونسل اپنا کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین