• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 139 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری مانچسٹر ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا، اور دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔

 اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود اور عابد علی نے کیا۔

دونوں مل کر پہلی وکٹ پر ٹیم کو صرف 36 رنز کا ہی آغاز فراہم کر پائے جہاں جوفرا آرچر نے عابد علی کو کلین بولڈ کرکے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

ان کے بعد وکٹ پر آنے والے کپتان اظہر علی کی خراب پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رہا جو بغیر کوئی رن بنائے کرس ووکس کا شکار ہوئے۔

یوں قومی ٹیم 43 کے مجموعے پر اپنی اہم دو وکٹوں سے محروم ہوگئی لیکن پھر شان مسعود کے ساتھ بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا۔

اولڈٹریفورڈ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا، جس کے باعث صرف 49 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا جبکہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

دن کے اختتام تک شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے تھے۔

بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 14ویں نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے جو 69  رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شان مسعو 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین