• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کشمیریوں کا کیس عالمی سطح پر اٹھانے میں ناکام رہی، چودھری منظور

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے نقشے میں کوئی نئی بات نہیں، حکومت نے آج کے دن کو یوم استحصال قرار دے کر کمزوری کا اظہار کیا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست دی تھی، پیپلز پارٹی آج یوم استحصال کے بجائے یوم سیاہ منا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیریوں کا کیس عالمی سطح پر اٹھانے میں ناکام رہی، اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے لیے 17 ووٹ بھی اکٹھے نہ کرسکی۔

چودھری منظور کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر ناکام رہنے والی حکومت سندھ میں گورنر راج کی باتیں کر رہی ہے، اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔

تازہ ترین