• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی غیرقانونی اقدام پر چین کا مفصل بیان سامنے آگیا، شاہ محمود

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام پرچین کا بہت تفصیلی بیان بھی سامنے آیا، 15 میں سے 14ممبران نے اپنے خیالات ریکارڈ کرائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے مسئلے کے حل کےلیے کاوشیں کرتا رہے گا، بھارت کا مسلسل غیرذمے دارانہ رویہ رہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف پہلے دن سے واضح رہا، بھارت غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے، وزیراعظم سیکورٹی کونسل اجلاس میں پاکستان کا واضح موقف پیش کرچکے ہیں۔

تازہ ترین