• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت سے اختلافات، مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کوٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔

تازہ ترین