• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاد کے بغیر کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں،سراج الحق

جہاد کے بغیر کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں،سراج الحق 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں یوم استحصال کے حوالے سےتقریر کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی بقا کیلئے واحد راستہ یہی ہے کہ ہم کشمیریوں کا ساتھ دیں جہاد کے بغیر کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں آج فیصلے نہ کئے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی، خون کا ہرقطرہ قربانی مانگتا ہے بھارت میں ایک ایسا شخص حکمران ہے جو پاگل ہے ،موجودہ حکمرانوں کا خیال تھا کہ مودی آئیگا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا،5 اگست کو جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی اتارے تو وہ وقت تھا ہم آگے بڑھتے، کشمیر کے آزاد حصے کیلئے ہمارے لوگوں کا بھی حصہ ہے،کشمیری ایک سال سے ظلم سہہ رہے ہیں ،کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کی خاطر کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

تازہ ترین