کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتہ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بنچ 10 اگست سے 13 اگست تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔