• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے ،کراچی میں 22 بڑے نالوں کی صفائی شروع

این ڈی ایم اے ،کراچی میں 22 بڑے نالوں کی صفائی شروع  


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کی جانب سے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم جاری ہے کراچی میں 22 بڑے نالوں کی صفائی شروع، 19نالوں کی صفائی سندھ حکومت کررہی ہے۔

ایف ڈبلیو اوبھی 24گھنٹے متحرک ،شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں،جن میں سے 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے، 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔

گجر نالہ، کورنگی نالہ، مواچھ گوٹھ نالے پر ایف ڈبلیو او کام کر رہی ہے، 3 بڑے نالوں کے 21 مقامات پر چوک پوائنٹس کی صفائی جاری ہے، ان نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں،صفائی ٹیموں نے 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا ہے، ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پر کر رہی ہے۔

عید الاضحی ٰآپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 روز میں 51 ہزار 312 ٹن آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے مطابق تمام کلیکشن پوائنٹس صاف کر کے چونے کا چھڑکا اور جراثیم کش ادویات کی اسپرے بھی کی گئی ہے قربانی کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے دفن کرنے کیلئے لینڈ فِل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس شرافی گوٹھ اور کورنگی کراسنگ پر بنائی گئی تھیں۔

جبکہ آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لیے 85 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے،دوسری طرف ایم کیو ایم نے تنقید کی ہے کہ کراچی کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کچرے کا ڈھیر اور عدم سہولتوں سے تباہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین