• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ ،مندی کا سلسلہ ختم، 305پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کا سلسلہ ختم ہو گیا اورمارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 305پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39600،39700اور 39800 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبا ر کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں نے پاور،سیمنٹ ،پیٹرولیم،فوڈز ،بینکنگ،اسٹیل ، اور کمیونیکیشن سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران39935پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 305.16پوائنٹس کی تیزی سے 39882.78پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 140.18 پوائنٹس بڑھ کر17297.71پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 151.71پوائنٹس بڑھ کر 27813.52پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس995.07پوائنٹس کے اضافے سے63833 ہو گیا ۔

تازہ ترین