آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، انکی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے، وہ پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں، پاکستان کا جھنڈا اٹھاتے ہیں اور اسی جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو اسی جرم کی سزا دے رہا ہے۔ ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ ہم نے بھارت سے مقابلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت، اقوام متحدہ کی قرارداد کے برخلاف مودی سرکار کے 5اگست 2019کے ظالمانہ فیصلے اور وادی میں جاری لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید