• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہائوس میں سی سی آئی کے 42ویں اجلاس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سی سی آئی کا اجلاس جوکہ جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوگا کے ایجنڈے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر آبپاشی سہیل انور سیال ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر اعجاز جکھرانی ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکریٹری آبپاشی رفیق برڑو نے شرکت کی۔

تازہ ترین