• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتی، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ(پ ر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کی جدوجہدآزادی سے دستبردار کرکے کشمیر پر قبضہ جمائے گا، کشمیر کا بھارت کے ساتھ جبری الحاق کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیر عالمی مسئلہ ہے اور اگرا سے حل نہ کیا تو دو ایٹمی قوتوں کے ٹکراو کا خدشہ ہے جس کی ذمہ داری عالمی اداروں اور اقوام متحدہ پرعائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور آخری دم تک ساتھ کھڑا رہے گا، 5 اگست 2019 دنیا کی تاریخ کے سیا ہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، مودی سرکار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم وجبر سے نہیں دبا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی تھی لیکن وہ آج تک اس بات کو تسلیم نہیں کر رہا کشمیر عالمی مسئلہ ہے ۔اقوام متحدہ جنوبی ایشیاء میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مزید دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا کیونکہ پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیاکے کونے کونے تک پہنچادی ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے کراچی میں جما عت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور اس کے ایجنٹ پاکستانی قوم کے حوصلے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پست نہیں کرسکتے ۔
تازہ ترین