• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں کشمیریوں کے استحصال کیخلاف سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں وکلا کی جانب سے کشمیریوں کے استحصال کے خلاف سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ہائیکورٹ بار کے عہدیداران، سینئر وکلاء سمیت نوجوان وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر محمود، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا ، سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر و دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت ہو رہی ہے ہم اپنے افکار اپنے خیالات اپنے ایمان کے مطابق ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ مودی سرکار نے اضافی افواج کے ذریعے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، افواج کی چڑھائی کرنے سے کشمیریوں کے حق ارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پہلی بار پاکستان کا حصہ دکھایا، پاکستان کا نقشہ تبدیل کرنا ایک احسن اقدام ہے۔
تازہ ترین