ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام یوم استحصا ل کشمیر منایا گیا جس میں یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پرشعبہ اسلامیات کے لیکچرار رشیداحمدنے کہاکہ آزاد کشمیر کی عوام سے پاکستان کے وطنی اور مذہبی دونوں رشتے ہیں، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ، ڈاکٹر عابد ، رانا طفیل، رجسٹرار عمران محمود ، پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹ آفیئر ز ڈاکٹر محمد اشفاق اور عثمان جمشید نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈرامیٹک کلب کے طلبہ نے سکٹ پیش کیا اور میوزک کلب کی طرف سے کشمیریوں کو خراج تحسین بھی پیش کی گئی۔