• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے انتظامیہ کو ٹریکس پر شہریوں کی آمدورفت روکنے کیخلاف دبائو کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر )ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ 6ہفتوں سے ریلوے انتظامیہ ریلوے ٹریک میں شہریوں کی آمدورفت روکنےکے لیے کوشاں ہے تاکہ ٹرین آپریشن کو محفوظ بنایا جاسکے، راستے بندکرنے کے دوران مزاحمت کرنے اور غیرقانونی ریلوے لائن عبورکرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جارہی ہیں، بتایا جاتا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملتان ڈویژن میں غیرقانونی طور پر پر ریلوے لائن عبورکرنے والے3درجن افراد کےخلاف ریلوے پولیس کی طرف سے مقدمات درج کئے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل میں ڈویژنل ریلوے انتظامیہ کوشدیدسیاسی دبائوکاسامنا ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق بعض وزراء اور حکومتی ممبران اسمبلی بند کئے جانے والے راستے کھولنے اور درج ایف آئی آرزختم کرنے کیلئے ریلوے حکام پر دبائوڈال رہے ہیں۔
تازہ ترین