کراچی (اسٹاف رپورٹر) یاسر خان نے ساڑھے تین گھنٹے کی سخت مزاحمت کے بعد عابد مشتاق کا قصہ تمام کرکے رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل کا پروانہ حاصل کرلیا جبکہ ٹاپ کھلاڑی عقیل خان نے ہیرا عاشق کو ٹائٹل کی دوڑسے باہر کردیا۔ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں بدھ کو یاسر خان اورعقیل خان مدمقابل ہونگے۔ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں عقیل خان اوری یاسر خان کی جوڑی نے مزمل اور مدثر کو جبکہ عابد مشتاق اور عثمان کی جوڑی نے ہیرا عاشق اور فیضان خرم کو زیر کیا۔ ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز کا فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔