• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا آٹے، چینی کے نرخوں میں اضافے پر اظہار برہمی

وزیر اعلیٰ کا آٹے، چینی کے نرخوں میں اضافے پر اظہار برہمی


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے حکومتی مشینری کو حکم دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے اورچینی کی سپلائی اور مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، آٹے اور چینی کی دستیابی میں کسی قسم کاتعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینئر وزیر آٹے و چینی کے اسٹاک، سپلائی اور نرخوں کا جائزہ لے کر ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں جمع کروائیں۔

تازہ ترین