• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت سنگھ خودکشی کیس، CBI کے حوالے کردیا گیا

خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی مزید تحقیقات کے لیے کیس سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سب کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے لے کر اب تک ان کے اہل خانہ اور مداح اس غم سے نکل نہیں پارہے ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو بھی اس طرح سوشانت کے دنیا چھوڑ جانے کا بے انتہا صدمہ ہے۔

انکتا کا کہنا تھا کہ سچ ہر حال میں سامنے آنا چاہیے، اس حوالے سے انکتا اور سوشانت کے مداح مسلسل اس کیس میں سی بی آئی کی مدد لینے کی درخواست کررہے تھے، بلاآخر سوشانت سنگھ خودکشی کیس سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Gratitude #sushantsinghrajput

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita) on


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر انکتا لوکھنڈے نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس کو سی بی آئی کے سپرد کرنے پر کہا ہے کہ ’ہم جس موقع کا انتظار کر رہے تھے، آخر وہ آہی گیا۔‘

انکتا نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں صرف ہیش ٹیگ کے ساتھ ’سوشانت سنگھ راجپوت‘ لکھا ہے، اُن کی اس پوسٹ سے صاف سمجھ آرہا ہے کہ انکتا اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ بہار حکومت نے سی بی آئی (CBI) تحقیقات کی سفارش کی تھی، جسے مرکز ی حکومت نے منظور کرلیا ہے اور سوشانے سنگھ خودکشی کیس کو سی بی آئی کے حوالے کردیا۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سوشانت کے مداح بے حد خوش ہیں۔سماعت کے دوران تشار مہتا نے کہا کہ ’اب ریا چکرورتی کی سپریم کورٹ میں عرضی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔‘

واضح رہے کہ سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے بہار کی تحقیقات کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ اب بہار میں تحقیقات نہیں ہو رہی کیونکہ بہار نے یہ کیسسی بی آئی کےحوالے کردیا ہے۔

تازہ ترین