وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ارکان گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ کے ارکان میں ڈاکٹر ارسلان خالد، این آئی ٹی بی کے سی ای او شباہت علی شاہ، جنرل مینجر ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات عمران غزالی، ڈیجیٹل ایکسپرٹ تانیہ ایدروس، پرو پاکستانی بلاگ کے بانی عامر عطا، پبلک ریلیشنز ایکسپرٹ سلینا راشد اور وزیرخارجہ کے مشیر عمران اختر ارکان میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ وزیرخارجہ کے پبلک ڈپلومیسی وژن کا حصہ ہے اور اس گروپ میں ڈیجیٹل اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔