ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے جوہری خطرہ ہیں۔
جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 75 برس مکمل ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 75 سال پہلے امریکا معصوم لوگوں پر جوہری ہتھیاروں کا حملہ کرنے والا پہلا اور واحد ملک بنا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آج امریکا اور اسرائیل دونوں ہمارے خطے کے لیے جوہری خطرہ ہیں۔