• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: فیئرفورڈ بیس واقعہ پر ایرانی سفیر کی طلبی، ایران کی ملوث ہونے کی تردید

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ ایئر بیس کے واقعے پر ایرانی سفیر کو   طلب کرلیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانوی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین پر دھمکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ایران کے دو شہریوں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق برطانیہ میں ایرانی سفیر سید علی موسوی نے رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی۔

انہوں نے کہا تہران اس معاملے کی تحقیقات میں برطانوی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید