آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان: کوروناوائرس میں کمی کا رجحان جاری

بلوچستان میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے، صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 28 مریض سامنے آئے۔ جبکہ کورونا میں مبتلا 9 مریض صحتیاب ہوگئے، تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض کے انتقال سے صوبے میں اب تک ہونے والی مصدقہ اموات کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے دو اضلاع میں 28 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11821 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 کے دوران 9 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10267 ہوگئی ہے، جبکہ 1417 مریض زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 512 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

صحت سے مزید